سعودی فوجیوں کو امن و صلح کی تجویز قبول نہ کرنے کی صورت میں تباہ کردیا جائےگا

30 ستمبر, 2019 16:39

شیعت نیوز:یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اگریمن کی امن و صلح کی تجویز کو قبول نہ کیا تو سعودی عرب کے فوجیوں اور ان کے کرائے کے فوجیوں کو نابود کردیا جائےگا۔

البخیتی نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبآئل کے ” نصر من اللہ آپریشن ” نے واضح کردیا ہے کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی اور عبرتناک شکست کا سامنا ہے اگر اس نے یمن کے نہتے عربوں پر ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور یمنی قومی نجات حکومت کی صلح کی تجویز کو قبول نہ کیا تو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں اور ان کے مزدوروں کو نابود کردیا جائےگا۔

1:33 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔