اہم ترین خبریںپاکستان

توہین عدالت کیس، فیصل رضا عابدی تیسرے اور آخری مقدمے میں بھی باعزت بری

فیصل رضا عابدی پر اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔فیصل رضاعابدی نے ٹرائل کا سامنا کیا عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بری کردیا۔

شیعت نیوز: اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا معاملہ۔عدالت نے دہشتگردی کے تیسرے اورآخری مقدمے میں چئیرمین وائس آف شہداء سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا۔انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت اسلام آباد کے جج طاہر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

فیصل رضا عابدی پر اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔فیصل رضاعابدی نے ٹرائل کا سامنا کیا عدالت نے الزامات ثابت نہ ہونے پر سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بری کردیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: چیئرمین وائس آف شہداءسابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس سے باعزت بری

انسدا دہشتگری عدالت فیصل رضا عابدی کو ایسے ہی دو دھشتگردی کے مقدمے میں پہلے بری کر چکی ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹر فیصل رضا عابدی پر قائم دہشتگردی کے تین مقدمات میں سے ایک مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں دوسرا اسلام آباد سیکریٹریٹ پولیس کی مدعیت میں جبکہ تیسرا مقدمہ FIA کی مدعیت میں قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button