اہم ترین خبریںایران

ایران اور پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی اور سائنسی تبادلات اہم کردار ادا کر رہے ہیں،منصور غلامی

انہوں نے کہا کہ زبان فارسی تمام ممالک کے درمیان مشترکہ زبان ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ ثقافتیں کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

شیعت نیوز: ایرانی وزیر سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی منصور غلامی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلیمی، اقتصادی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ٹیکنالوجی اور سائنسی تبادلات اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایرانی صوبے اصفہان کے دورے پر آئے ہوئے اپنے پاکستانی ہم منصب "چودھری فواد حسین” کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم ایکو دونوں ممالک کے درمیان ایسے تعلقات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرسکتی ہے جس موقع سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

غلامی نے ایران کی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اساتذہ اور طالب علموں کے تبادلے کے شعبے میں باہمی تعاون کرسکتے ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:عالمی اقتصادی صورتحال میں پاک ایران تجارتی تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ایف پی سی سی آئی

انہوں نے کہا کہ زبان فارسی تمام ممالک کے درمیان مشترکہ زبان ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ ثقافتیں کثیرالجہتی تعلقات بڑھانے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

پاکستانی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلیمی تعلقات بڑھانے کے لئے تیار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تیل، زراعت، صنعت، میڈیکل سائنسز، نینو اور آبپاشی کے شعبوں میں باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی اور ان کے ہمراہ وفد چوتھائی اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے سائنسی بنیاد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں شرکت کے لئے صوبے اصفہان کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button