اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کے سہولت کار، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ راناثناءاللہ گرفتار

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں لاہورسے گرفتار کرنے کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

شیعت نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ،کالعدم سپاہ صحابہ کے سہولت کار اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر قانون اور ملک دشمن کالعدم وہابی تکفیری جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرپرست راناثناءاللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں فیصل آباد سےلاہور جاتےہوئےموٹر وے سے گرفتار کرنے کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق راناثناءاللہ کا موبائل فون بھی سکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/jhangvi-ludhianvi-ka-pakistan/” target=”_blank”]

واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ پنجاب کی بدنام زمانہ سیاسی شخصیت ہیں، ان پرکالعدم جماعتوں کی سہولت کاری اور تکفیری دہشتگر دوں کی پشت پناہی کے سمیت منشیات کی اسمگلنگ اور خطرناک دہشت گردوں کو شلیٹر فراہم کرنے کے الزامات ہیں ۔ دوسری جانب 2014میں ماڈل ٹاؤن میں تحریک منہاج القرآن کے نہتے خواتین ومردکارکنان کے قتل عام میں بھی راناثناءاللہ پر براہ راست ملوث ہونے کے الزامات عائد ہیں ۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے مقتول سرغنہ ملک اسحاق کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکشاف کیا تھا کہ راناثناءاللہ ملک اسحاق کی قید کے ایام میں اس کے اہل خانہ کی مالی معاونت کیا کرتے تھے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:مسلم لیگی رہنماء زعیم قادری نے رانا ثناء کو قاتل وپلید تسلیم کر لیا ۔

راناثناءاللہ کی گرفتاری کو ملکی سیاست میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ راناثناءاللہ کی گرفتاری کے بعد ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریاستی اداروں کی نااہلی کے سبب ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل اعظم طارق کا بیٹا معاویہ اعظم اس وقت پنجاب اسمبلی کی نشست کے مزے اڑا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button