ایران

آیت اللہ خامنہ ای کے آفس پر امریکی پابندیاں ایرانی قوم کی توہین ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ

شیعت نیوز :ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےآیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے آفس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کو پوری ایرانی قوم کی توہین قرار دیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے سی این این چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی اقدامات اشتعال انگیز ہیں جبکہ نئی پابندیاں ایرانی قوم کی توہین کی انتہا ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :امریکہ کا ایران پر حملہ کرنا دوزخ کے دروازے کھولنے کے مترادف ہوگا، جارج گیلوے

انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایران کو ختم کرنے کی پوزیشن میں نہیں جبکہ ایرانی قوم کسی بھی دراندازی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے تاہم ایران جنگ اور لڑائی نہیں چاہتا۔

ظریف نے مزید کہا کہ مجھے نہیں خیال کہ امریکی صدر کو یہ پتہ نہ ہو کہ ہم 18ویں صدی میں نہیں رہ رہے، یہاں اقوام متحدہ کا منشور موجود ہے جس میں جنگ کی دھمکی دینا غیرقانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، ایرانی حکومت کو کمزور کرنے پر تُلا ہوا ہے جبکہ اس کا یہ انداز اور سوچ غلط ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو غلط معلومات اور تجزیے دیئے دھمکی گئے ہیں، وہ ایک ایسی صورتحال میں جس سے انھیں نکلنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button