اہم ترین خبریںایران

ہم امریکہ کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک کر اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے

شیعت نیوز : رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے ڈیفنس ایڈوائزر جنرل حسین دہقانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کی غلطی کی تو ایران امریکہ کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے گا اور اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مکمل نیست و نابود کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک عراقی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے ڈیفنس ایڈوائزراور سابق ڈیفنس منسٹر ایران جنرل حسین دہقانی نےکہا ہے کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ خطے میں موجود امریکی اڈوں اور جنگی سازوسامان کی حفاظت کی فکر کرے، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو معلوم ہے کہ اس کے تمام اڈے ایرانی میزائلوں کی رینج میں ہیں اور ایران انہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے میں شروع ہونے والی جنگ بچوں کا کھیل نہیں ہوگی، اور امریکہ اس جنگ کیلیے کسی طرح بھی تیار نہیں ہےکیونکہ وہ جانتا ہے کہ ایران کتنا طاقتور ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کا رویہ بتاتا ہے کہ وہ خطے میں جنگ شروع ہونے سے کتنا ڈرتے ہیں، امریکہ ہمارے خلاف کوئی بین الاقوامی الائنس نہیں بنا سکتااور وہ اس جنگ کو لڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بھی اس بات کا اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ جنگ بچوں کا کھیل نہیں ہوگی اور یہ جنگ فوراً اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو ایران اسرائیل کی شناخت مٹا دے گا اور اسے دنیا کے نقشے سے ختم کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے مطابق یہ جنگ نہیں ہوگی اسلیے نہیں کہ امریکہ جنگ نہیں چاہتا بلکہ اس لیے کہ ایران اس جنگ کو لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، اگر جنگ ہوئی تو امریکہ خود کو تاریخ کے کوڑے دان میں پائے گا اور فلسطینی زمین پر اسرائیل کا وجود باقی نہیں رہے گا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button