پاکستان

چیف کورٹ کے حکم پر رہنمااسلامی تحریک اور اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع کیخلاف درج ایف آئی آرختم

واضح رہے 2 سال قبل اوشکھنداس میں پٹواری کے ساتھ جھگڑے پر کیپٹن شفیع اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ لگائی گئی تھ

شیعت نیوز: چیف کورٹ نےاسلامی تحریک پاکستان کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کیخلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا۔

جسٹس چیف کورٹ ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیپٹن (ر) محمد شفیع اور ان کے ساتھیوں پر درج ایف آئی آر کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:اپوزیشن لیڈرکیپٹن (ر)شفیع کی گرفتاری بدترین انتقام اور جمہوری حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، آغاعلی رضوی

واضح رہے 2 سال قبل اوشکھنداس میں پٹواری کے ساتھ جھگڑے پر کیپٹن شفیع اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ لگائی گئی تھی، جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں محمد شفیع اور اس کے ساتھیوں پر مقدمہ چل رہا تھا۔

قائد حزب اختلاف نے عدالت انسداد دہشتگردی کے جج راجہ شہباز پر عدم اعتماد کرتے ہوئے چیف کورٹ گلگت بلتستان میں اپنے اوپر درج ایف آئی آر کے خلاف اپیل کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس حق نواز اور جسٹس علی بیگ نے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا اور ایف آئی آر کو ختم کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button