اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج نے ریاض سمیت اسرائیل کے اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا

شیعت نیوز : یمن پر اسرائیلی پشت پناہی میں جاری سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جوابی کاروائی میں ہمارے میزائل اور ڈرون نہ صرف ریاض بلکہ اسرائیل میں بھی اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فضائیہ کے ترجمان عبداللہ جعفری نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے ملک کا محاصرہ اور جارحیت ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ہمارے میزائل اور ڈرون نہ صرف ریاض حتی اسرائیل تک بھی پہنچ کر اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔عبداللہ جعفری نے کہا کہ سعودی عرب کے ملک خالد ایئر بیس کو بھی (جو سعودی عرب کا سب سے بڑا اور اہم فوجی اڈہ ہےاور جہاں اسرائیلی ماہرین تعینات ہیں) حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں ایسے حملے مزید تیز کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کے تیار کردہ جدید ترین میزائل اور ڈرون طیارے نہ صرف آبنائے باب المندب بلکہ نہر سوئز تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/yemni-drown-attack-saudia-arab/”]

 

انہوں نے جارح قوتوں کو خبردار کیا کہ یمنی فوج کے نئے حملوں سے جنگ کے ضابطے تبدیل ہو جائیں گے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے جیزان اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئر بیس کو متعدد بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے گزشتہ چار سالوں سے یمن کی مظلوم عوام پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں سکولوں، ہسپتالوں پر حملوں سمیت امدادر کاروائیوں میں مصروف رضاکاروں پر حملے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button