اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ سعودیہ عرب کو فلسطین کے مسئلے پر نیوٹرل کررہاہے ،واحد رکاوٹ ایران ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

انہوں نے مزید کہاکہ یہ گیم پلان چلا رہے ہیں، اب یہ فلسطینوں کی زمینیں ملانا چاہتے ہیں، اس کے لیے یہ سعودی عرب کو نیوٹرل کر رہے ہیں، جب سعودیہ نیوٹرل ہو جائے گا تو پھر یہ ڈیل آف سنچری کو آگے بڑھائیں گے

شیعت نیوز: لیفٹیننٹ جنرل (ر) سینیٹرعبدالقیوم ملک نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ امریکی سی پیک کے دشمن ہیں، اس کے ذریعے چین نے 73 ممالک کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔ون ٹریلیین ڈالر کا یہ منصوبہ ہے، جسے امریکہ اپنی سکیورٹی کے لیے بڑا تھرٹ سمجھتا ہے۔ اس کو کاونٹر کرنے کے لیے امریکہ نے چین کے ساتھ ٹریڈ وار شروع کر دی ہے۔

انہوں نےکہاکہ امریکہ چوتھا مشن یہ ہے کہ اسٹریجی کے طور پر طاقت میں رہیں، یہ اپنی 800 بیسز کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے اگلا مشن یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو طاقتور بنایا جائے، اس کے لیے۔ انہوں نے عربوں کو نیچے لگایا ہوا ہے اور ایران پر نظریں لگائے ہوئے ہیں، یعنی عرب اب ایران پر نظریں لگائے ہوئے ہیں۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :فلسطینی مظلوم عوام کی مدد کرنا سیاسی واخلاقی فریضہ ہے،سینٹر عبدالقیوم سومرو

انہوں نے مزید کہاکہ یہ گیم پلان چلا رہے ہیں، اب یہ فلسطینوں کی زمینیں ملانا چاہتے ہیں، اس کے لیے یہ سعودی عرب کو نیوٹرل کر رہے ہیں، جب سعودیہ نیوٹرل ہو جائے گا تو پھر یہ ڈیل آف سنچری کو آگے بڑھائیں گے۔ اس راہ میں واحد رکاوٹ ایران ہے، جو فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، او آئی سی بھی تب بنی تھی، جب مسجد اقصیٰ کو جلایا گیا تھا، فوری طور پر مسلمان اکٹھے ہوئے اور تنظیم بنائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button