پاکستان

اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہماری پرامن جدوجہد کو روکنے کی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا، راشد رضوی

گورنر سندھ اور وفاقی وزراء سے ناکام مذاکرات کے بعد شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں و خانوادوں کے خلاف میڈیا ٹرائل کے بعد جھوٹی ایف آئی آر داخل کردی گی، کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل کو دھرنے کے مقام سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

شیعت نیوز: گورنر سندھ اور وفاقی وزراء سے ناکام مذاکرات کے بعد شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں و خانوادوں کے خلاف میڈیا ٹرائل کے بعد جھوٹی ایف آئی آر داخل کردی گی، کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل کو دھرنے کے مقام سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ان خیالات کا اظہار شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی روح رواں راشد رضوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے جاری دھرنے کے محاصرے اور گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سحری کے وقت پولیس کی کاروائی، خانوادہ اسیران ملت کی دھرنا کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل گرفتار

اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہماری پرامن جدوجہد کو روکنے کی تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ہماری تحریک آئین کے آرٹیکل 10 اور انسانی حقوق کے نفاز کیلئے ہے۔ جبری گمشدہ افراد کو عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ جاری رکھیں گے۔

روزے کی حالت میں شیعہ جبری گمشدگیوں کے خلاف مرکزی احتجاجی دھرنا صدارتی کیمپ آفس کے باہرجاری ہے۔ جسکا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی دادرسی میں ناکام حکومت کا تحفہ، خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے خلاف مقدمہ درج

متعلقہ مضامین

Back to top button