سعودی عرب کی کمپنی کا ترکی میں 100 ملین ڈالر لگانے کا اعلان

17 اپریل, 2019 10:17

سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ سعودی عرب کی کمپنی کے سربراہ سلیمان الخریجی کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کے مختلف شعبوں میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائیں گے۔ اس نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری ، سیاحت، زراعت اور صحت کے شعبوں میں لگائی جائے گی۔ واضح رہے کہ استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

11:48 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔