ایران
ایرانی قوم ہرگز امریکہ کے دباؤ میں نہیں آئے گی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بھی امریکہ کے سابق صدور کی طرح سمجھ جائیں گے کہ ایرانی قوم امریکی دباؤ میں نہیں آئےگی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی شکست خوردہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ہر معمولی اقدام کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ ٹرمپ کو بھی امریکہ کے سابق صدور کی طرح معلوم ہوجائےگا کہ ایرانی قوم کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔