ایران

امریکی وزیر خارجہ کا بیان خطے میں امریکی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بہرام قاسمی

بہرام قاسمی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے اسلامی مزاحمتی تحریکحزب اللہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پرسخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا:امریکی وزیر خارجہ پمپئو بیروت میں لبنانی عوام کے خلاف تحریک آمیز بیان دیکر خطے کے امن و استحکام کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران خطے میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل پیرا رہےگا اور امریکا کی غلط پالیسیوں کو علاقے پر مسلط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کا بیان اس بات کا مظہر ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button