ایران

ایران بڑی طاقتوں کی غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کرتا، جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے منگل کو ایران کی ملٹری یونیورسٹی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کی سبھی اقوام کو آزادی اور خود مختاری کی سفارش کرتا ہے-

جنرل باقری نے کہا کہ آج بڑی طاقتیں اور علاقے میں ان کی اتحادی حکومتیں ایران سے صرف اس لئے دشمنی کرتی ہیں کہ ایران آزاد و خود مختار ہے-

انہوں نے کہا کہ ایران ایک آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے کبھی بھی دوسروں کی پالیسی اور اسٹریٹجی نہیں اپناتا اور نہ ہی ایسا کرے گا-

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہماری افواج دشمنوں کے ہر طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، کہا کہ ایران نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ہر روز، پہلے کے مقابلے میں زیادہ عزم و حوصلے کے ساتھ خطرات کا مقابلہ کیا اور اپنے پڑوسیوں سے بہترین تعلقات رکھے-

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی سبھی پالیسی اور اسٹریٹیجی دین اسلام کی تعلیمات پر استوار ہوتی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر فخر کرتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button