ایران

تہران میں پاکستانی سفارت خانہ 9ماہ سے پاسپورٹ کے اجراءمیں ناکام ، حکومت پاکستان فوری نوٹس لے

شیعیت نیوزـ : ایران میں پاکستانی سفارت خانہ گذشتہ 9ماہ سے پاسپورٹ کے اجراءمیں ناکام ہے، ایران میں مقیم پاکستانی طلاب دینیہ اور علمائے کرام شدید مشکلات کا شکار، تفصیلات کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے گذشتہ 9ماہ سے نئے پاسپورٹ کے اجراءکا عمل معطل کیا ہواہے، جس کے باعث ایران میں زیر تعلیم پاکستانی طلاب دینیہ ، علمائے کرام اور ان کے اہل خانہ شدید زہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا ہیں ، ذرائع کے مطابق ایران کے مختلف شہروں قم، مشہد ، اصفہان اور دیگر علاقوں سے پاکستانی طویل مسافت طے کرکے تہران پہنچتے ہیںلیکن تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے کا عملہ ایرا ن میں مقیم پاکستانیوں کو یہ کہہ کر واپس کردیتا ہے کہ بعض تکنیکی مسائل کے سبب پاسپورٹ کا اجراءمعطل ہےلہٰذاہم معذرت خواہ ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباوطالبات اور علمائے کرام حصول علم کی خاطرایران کے مختلف شہروں میں اپنے اہل خانہ کےہمراہ کئی دہائیوں سے مقیم ہیں جنہیں مختلف زاتی اموراور خاندانی مسائل کے سبب سمیت مجالس عزااور تبلیغ کے سلسلے میں پاکستان سمیت دیگر ممالک جانا ہوتا ہے لیکن تہران میں قائم پاکستانی سفارتحانہ بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کی دادرسی کرنے کے بجائے ان کے لئے تکلیف اور اذیت کا مرکز بناہواہے، ایران میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے کو پاسپورٹ کے فوری اجراءکے احکامات جاری کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button