مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 44 فلسطینی زخمی

شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی وطن واپسی نامی ریلی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں نے وطن واپسی ریلی میں بھر پور شرکت کی ، اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ سے آزاد کرانے کے حق میں نعرے لگائے، فلسطینیوں نے امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 44 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ ہر  جمعہ کو نکلنے والی وطن واپسی ریلیوں میں اب تک درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button