ہر سال کروڑوں زائرین حسینیؑ دنیا کے گوشہ و کنار سے اربعین حسینیؑ میں شرکت کرنے کے لئے عراق جاتے ہیں۔
شیعیت نیوزایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے نئے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ ، دونوں ممالک کے عوام کے مفادات میں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے زائرین اربعین کی عراقی حکومت اور عوام کی طرف سے بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سرحدوں پر زائرین کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر تاکید کی۔اس گفتگو میں عراق کے نئے وزیر خارجہ نے مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور ایران کے عوام کے درمیان تعلقات دیرینہ ،مضبوط اور مستحکم ہیں اور انھیں فروغ دینےکے لئے کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہر سال کروڑوں زائرین حسینی دنیا کے گوشہ و کنار سے اربعین حسینی میں شرکت کرنے کے لئے عراق جاتے ہیں۔