یمن

پچیس ہزار کا لشکر بے بسی کا شکار : الحدیدہ ائرپورٹ مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہی ہے۔یمن

شیعیت نیوز: تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس وقت ائرپورٹ سے چند کلومیٹر دور گھمسان کی جنگ جاری ہے جنگ کا دائرہ اس وقت ائرپورٹ کا جنوبی اور مغربی حصہ میں سخت گرم بتایا جارہا ہے ۔
یمن کے عسکری ترجمان شرف لقمان کا کہنا ہے کہ الحُدیدہ کا ائرپورٹ مکمل پرامن اور یمن کے کنٹرول میں ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ حملہ آور وںکی 25ہزار کا فوجی لشکر اس وقت مکمل طور پر ہمارے محاصرے میں ہے اور ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔
ائرپورٹ سے صرف چھ کلومیٹر کے فاصلے پر اتحادیوں کے لشکر کو گھیرا ہوا ہے اور انہیں ہتھیار ڈالنے یا پھر مارے جانے کے سوا کسی قسم کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
دوسری جانب میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کے مطابق امریکہ سعودی عرب اور امارات پر زور لگارہا ہے کہ وہ الحُدیدہ میں مذاکرات پر بیٹھ جائیں ،واضح رہے کہ چند ملکی 25 ہزار کے قریب لشکر کاحملہ ناکام ہونے کے بعد اب مذاکرات کےسوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا اس حملے میںفضائیہ کے علاوہ بحریہ بھی شامل ہے ۔
واضح رہے کہ الحدیدہ ائرپورٹ پورٹ سے صرف 8کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے
دوسری جانب روئٹرز کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب مذاکرات کے آپشن پر غور کرنے کا کہہ رہے ہیں گرچہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی بھی مناسب آپشن موجود نہیں ہے وہ مسلسل جھوٹ بولتے آئے ہیں کہ ائرپورٹ پر ان کا قبضہ ہوا ہے جس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اس چھوٹے سے شہر پر چند ملکوں کی اسپیشل فورسز پر مشتمل تقریبا 25ہزار کے لشکر کے ساتھ حملہ کیا تھا اور انکا خیال تھا کہ ان کے جاسوسی ڈورن فضائیہ اور بحریہ کی مدد ،فرانسی ،امریکی برطانوی عسکری ماہرین اور فوجیوں کی موجود گی سے صبح کا ناشتہ ائرپورٹ پر کرینگے لیکن آج ایک ہفتہ ہونے کو آیا ہے کہ ان کا لشکر ابرھہ کی طرح سخت مشکلات کا شکار ہے ۔
اگر ہم تاریخ کو اٹھا کر دیکھیں تو ان کی میدانی صورتحال جنگ احزاب یا خندق کی مانند ہے اور ان کی شکست بھی ایسی ہی ہورہی ہے جنگ احزاب یا خندق میں کہا گیا کہ پورا کا پورا کفر و شرک پورے کے پورے ایمان کے مقابل کھڑا ہوا تھا ۔
جلد ہی ہم جنگ احزاب اور اس کی تفصیلات حکمت عملی اور جنگ کے نتائج پر ایک تفصیلی مضمون نشر کرینگے
دوسری جانب خبریں آرہی ہیں کہ ایک اماراتی ڈورن طیارے کو یمن کی افواج نے مارگرایا ہے اور یوں یہ تیسرا ڈرون طیارہ ہوگا جو اب تک مارا گرایا جاچکا ہے ۔
ادھر سعودی اماراتی امریکی اتحاد کی وحشیانہ بمباری جاری ہے کہ جس میں مزید سویلین کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button