عراق

شام عراق کے ساتھ تمام شعبوں منجملہ اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے

عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں نئے عراقی سفیر سعد محمد رضا سے سفارتی اسناد لیتے وقت کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کے ساتھ تمام شعبوں منجملہ اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔

انھوں نے دونوں ملکوں کے سیکورٹی تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے موثر واقع ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی مشترک کمان نے پچّیس مئی کو اعلان کیا ہے کہ شام میں عراقی لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ایک ہیڈکوارٹر اور دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔
شام میں عراقی فوج کا اب تک یہ چوتھا حملہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button