ایران

آج نہ شام سات سال کی نسبت کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ قوی ہوا ہے: سابق وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بیداری اسلامی کے سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے کہ نہ شام گذشتہ سات سال کی نسبت کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ قوی ہوا ہے۔ ایران شامی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور بیداری اسلامی کے سکریٹری ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا ہے کہ نہ شام گذشتہ سات سال کی نسبت کمزور ہے اور نہ ہی امریکہ قوی ہوا ہے۔ ایران شامی حکومت،

اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ شام پر گذشتہ 7 سال سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ جنگ مسلط کررکھی تھی جس میں انھیں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور اب وہ براہ راست جنگ کرنا چاہتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کی نسبت امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی آسان ہوگی۔ ولایتی نے کہا کہ ٹرمپ سعودی عرب سے مال وصول کررہا ہے ٹرمپ کی دھمکیاں صرف سعودی عرب کی خوشنودی اور اس سے مال وصول کرنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button