ایران

سعودی عرب مشرقی وسطی میں اسرائیل کے ہمراہ ظلم و جارحیت کی علامت ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی ولیعہد کے دورہ فرانس میں ایران مخالف ان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک اور قومیں، القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے قیام، ان کی حمایت اور انھیں مسلح کرنے میں کہ جنھوں نے پڑوسی ملکوں، علاقے اور دنیا کے مختلف ملکوں میں وحشیانہ ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے، سعودی عرب کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گی۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر سعودی حکام، اربوں ڈالر خرچ کر کے یمن پر جارحیت میں اپنی ناکامی اور علاقے میں اسرائیل کا ساتھ دینے نیز اپنے کالے کوتوں پر پردہ ڈالنا اور اغیار کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں علاقے میں کچھ عرصے قبل کے اپنے اتحادی یعنی عراق کے اس وقت کے ڈکٹیٹر صدام کی سرنوشت پر توجہ دینا ہو گی۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ماضی و حال میں بعض سعودی حکمرانوں نے غلط پالیسیاں اختیار اور صیہونی حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا کر مغربی ایشیا کے علاقے کو بحران، عدم استحکام اور جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فرانسیسی حکام سعودی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں انھیں علاقے میں ماضی کے ڈکٹیٹروں کے مستقبل کی یاد دہانی بھی کرائیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button