پاکستان

شیعہ ہزارہ وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات، امن و امان سے متعلق مسائل پر گفتگو

شیعیت نیوز:  سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کوئٹہ کی شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 8 رکنی وفد نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی قیادت میں چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ وفد نے چیف جسٹس کو شیعہ ہزارہ برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیعہ ہزارہ برادری کو عام زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہیں زندگی اور تحفظ کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، جبکہ برادری کو سکیورٹی کے نام پر تن و تنہا کرکے معاشرے سے ایک طرف کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ ہزارہ برادری کے تحفظات کو غور سے سنا ہے اور ان کے مسائل کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button