پاکستان

لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے درخواست،محکمہ داخلہ،ڈی جی رینجرز و دیگر کو نوٹس

شیعیت نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے لاپتا شہریوں کو بازیاب اور فریقین کو 5 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے،جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے استفسار کیا کہ لاپتا افراد سے متعلق تھانے میں رپورٹ کیوں نہیں کی؟ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اجمیر خان اور دیگر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا جوبعد میں لاپتا ہوگئے،انہیں کئی روز گزر جانے کے باوجود کسی فورم پر پیش نہیں کیا گیا،خدشہ ہے کہ لاپتا شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا جائے گا لہذا استدعاہےکہ بازیاب کرایا جائے۔

واضح رہےکہ ملک بھر سے سیکڑوں شیعہ جوان بھی ماروائے عدالت گمشدہ ہیں، اطلاعات کے مطابق کچھ جوانوں کو لاپتہ ہوئے سال بیت گئے ہیں جبکہ انکو گھروں سے اغوا کرنے والے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی انکے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کررہے ہیں، ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ اگر انکے بچوں نے کوئی ظلم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button