مقبوضہ فلسطین

اسرائیل نے ہمیشہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی توہین کی ہے۔

پی ایل او کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے کل رام‌ الله میں کہا کہ عیسائی بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کی اجازت کے بغیرعبادت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت عیسائیوں کی شناخت کو سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسی لئے بیت المقدس شہرکو عیسائیوں سے پاک کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔

در ایں اثناء خود مختار فنسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے بیت المقدس شہر میں قیامت کلیسا کی افتتاح کے بعد روس، اردن، ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں جبال کے علاقے میں بیت‌ الحم سے وابستہ کلیسا کی اراضی کریمزان پر صیہونی حکومت کی جانب سے قبضہ کرنے اور 58 فلسطینی گھرانوں کی نقل مکانی اور ان کی زمینوں کو نیلام کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کے اسرائیلی بلدیہ نے بیت المقدس شہر میں کلیسا سے متعلق کئی عمارتوں کو نیلام کیا اور کلیسا کے بینک اکاونٹ کو منجمد کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button