یمن

سعودی عرب کی جانب سے نہتے یمنی عوام پروحشیانہ جارحیت

سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے یمنی نہتے عوام پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یمنی صوبے مآرب کے علاقے صرواح میں ایک مکان پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں چار افراد شہید ہو گئے۔

یمن سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرواح کے علاقے پر سعودی عرب کی اس جارحیت میں عورتوں اور بچوں سمیت چار افراد شہید ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں یمنی صوبے الحدیدہ میں ایک گیس اسٹیشن پر بھی سعودی عرب کے حملے میں دو عورتیں شہید ہوئی ہیں۔ صوبے صعدہ میں البقعہ پر بھی حملہ کیا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے حجہ میں حرض اور میدی پر پچیس بار بمباری کی۔

ادھر صوبے تعز میں سعودی جارحیت کے جواب میں یمن کی عوامی رضاکار فورس کی ایک کارروائی میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی الاقروض کے قریب انجام پائی۔

دریں اثنا جنوبی سعودی عرب کے جیزان میں الخزان کے علاقے میں یمنی فوج کے نشانہ بازوں کی فائرنگ میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ نجران میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button