یمن

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے صوبہ الجوف میں المصلوب شہر پر بمباری

سعودی عرب کے جارح جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے ساتھ ساتھ صوبہ مآرب کے شہر صرواح پر بھی تین بار بمباری کی-

سعودی فوج نے شمالی صوبے صعدہ کے شہر حیدان پر میزائل سے بھی حملہ کیا- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنوبی صوبے تعز کے شہروں صبرالمودام ، مسراخ، صلو اور تعزیہ پر بھی ہوائی حملے کئے-

دوسری جانب یمنی فوج نے صوبہ بیضا میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی ایک گاڑی پر توپ کے گولے سے حملہ کر کے اس کو تباہ کر دیا اور اس میں سوار سبھی جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے-

یمنی فوج کے توپخانے کے یونٹ نے سعودی عرب کے اندر جیزان علاقے میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا جبکہ یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے صحرائے الیتمہ میں آل سعود کے اتحادی فوجیوں پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button