عراق

توہین اہلبیت کے جرم میں شوکت رضا شوکت دو سہولت کاروں سمیت حرم امام حسین ؑ کے احکامات پر گرفتار

توہین اہل بیت علیھم السلام اور شیعہ عقائد کو مسخ کرنے کے جرم میں معروف پاکستانی ذاکر شوکت رضا شوکت اپنے دو سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کربلا ئےمعلی میں ایک مقامی ہوٹل میں توہین اہلبیت علیھم السلام کرنے کے جرم میں حرم امام حسین علیہ السلام کے احکامات کے بعد شوکت رضا شوکت کو کچھ گھنٹے قبل تفتیشی مرکز منتقل کیا گیا تھا اور مصدقہ ذرائع کے مطابق شوکت رضا شوکت کو انکے دو سہولت کاروں رضا شاہ اور کاکے شاہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور انکے پاسپورٹ ظبط کرلئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شوکت رضا شوکت کی جانب سے اس سال عشرہ محرم میں نجف اشرف میں بھی ایک مجلس میں شیعہ عقائد کے منافی گفتگو کرنے پر نوٹس لیا گیا تھا جسکا پتا چلنے پر وہ کربلا منتقل ہوگئے تھے لیکن کربلا کے مقامی ہوٹل میں اپنی روایتی اور من گھڑت گفتگو اور توہین اہلبیت علیھم السلام کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام نے انکی عراق بدری کے احکامات صادر کئے تھے، جسکے بعد تفتیشی اداروں نے شوکت رضا شوکت اور انکے رفقا و سہولت کار رضا شاہ اور کاکے شاہ کو حراست میں لیکر تفتیشی مرکز منتقل کردیا تھا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق تفتیشی مرکز میں حرم امام حسین علیہ السلام کے عراق بدری کے احکامات کے بعد 4گھنٹے کی تفتیش کے بعد شوکت رضا شوکت اور انکے سہولت کاروں رضا شاہ اور کاکے شاہ کر حراست میں لیتے ہوئے انکے پاسپورٹ ضبط کرلئے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگر کربلا معلی عراق میں شوکت رضا شوکت پر ایف آئی آر کاٹی گئی تو انہیں وہیں پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا ، مقدمہ درج نہ کئے جانے کی صورت میں انکو عراق بدر (ڈی پورٹ) کردیا جائے گا۔

شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق شوکت رضا شوکت کے قریبی حلقوں میں عراق کے جید علمائے کرام اور شخصیات سے رابطے شروع کردئے ہیں تاکہ شوکت رضا شوکت کو کربلا کی مقدس سر زمین سے ملک بدری جیسی ہزیمت سے بچایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:
توہین اہلیبت : حرم امام حسینؑ نے شوکت رضا شوکت کو عراق بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے

متعلقہ مضامین

Back to top button