پاکستان

خواجہ آصف کا دورہ ایران، سعودی لابی پریشان جھوٹا پروپگینڈا شروع

شیعیت نیوز: وزیرخارجہ خواجہ آصف ایران کے دورے پرروانہ ہوگئے، مشیر سلامتی ناصرجنجوعہ اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی خواجہ آصف کےہمراہ ہیں۔خواجہ آصف ایران کےصدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، عالمی اور خطے کی صورتحال پر بات کی جائےگی۔

دوسری جانب اس دورے سے سعودی لابی میں کھلبلی مچ گئی ہے اور ماضی کی طرح پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کے لئے نواز لیگ اور میڈیا میں چھپی کالی بھیڑین متحرک ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز وزارت داخلہ کے ذرائع سے میڈیا پر بے بنیاد خبر چلاوائی گئی جس میں کہا گیا کہ ایران و عراق ۴ ہزار پاکستانی فرقہ وارانہ جنگ لڑنے گئے ہوئے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ چار ہزار پاکستانی اگر گئے ہیں تو وہ ہیں کہاں؟ اور ابتک انہوں پاکستان واپس آکر  کتنے  بے گناہ لوگوں کو قتل کردیا؟۔

دوسری جانب ماہرین نے اس خبر کو انصار الشریعہ کے خلاف ہونے والی کاروائی کو بلینس کرنے کی حکومتی کوشیش قرار دیا ہے تاکہ اپنے اتحادی وہابی دہشتگرد کالعدم جماعتوں کو مطمعن کیا جاسکے اور ان کاروائی کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جاسکے، فرقہ واریت کی آڑ میں دہشتگردوں کو سیف پیسج فراہم کرنا انکا پرانا حربہ ہے جسکا خمیازہ آج تک پوری قوم بھگت۔

لہذا ہمارا پاکستان کے مقتدر و سنجیدہ حلقوں سے مطالبہ ہے کہ وہ حکومت و میڈیا میں چھپی ان کالی بھیڑوں کے خلاف فوری کاروائی کریں جو پاکستان کو پڑوس میں تنہا کرنے کے درپے ہیں اور دہشتگرودں کے سہولت کار ہیں جنہوں نے ملک ریاض جیسے خطرنا ک دہشتگرد کو سرکاری تنخواہ دیکر کئی سالوں تک پالا۔

دھیاں رہے کہ اسی طرح کا جھوٹا پروپگنڈا سعودی لابی کی جانب سے ایرانی صدر کے پاکستان کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا، جبکہ اسکی کوئی اساس  نہیں تھی۔

6710f323-e9a5-4a79-b2ef-9c1d5c384b66.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button