عراق

داعش نے عراقی شیر خواربچے سمیت 8 عراقیوں کوآگ میں زندہ زندہ جلا دیا

عراق میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے صوبہ کرکوک میں عراقی شیر خواربچے سمیت 8 عراقیوں کوآگ میں زندہ زندہ جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی شہری الحویجہ سے صوبہ صلاح الدین کے شہر العلم کی طرف فرار کررہے تھے جنھیں راستے میں داعش دہشت گردوں نے گرفتار کرلیا جس کے بعد داعش دہشت گردوں نے انیھں ایک لوہے کے پنجرے میں بند کرکے ان پر تیل چھڑکا اور پھر انیھں آگ لگادی ۔ داعش کی آگ میں جلنے والوں میں شیر خوار بچہ بھی شامل ہے جس کے ماں باپ کو بھی زندہ جلا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button