ایران

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کسی بھی طرح کی ناامنی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم رضائی نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں بارڈر سیکورٹی فورس کے بھرپور کنٹرول خاص طور پر انتخابات کے موقع پر ملکی سرحدوں پر کسی بھی طرح کی کارروائی کے لئے پوری طرح تیار رہنے پر تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کی مکمل اطلاعاتی اور رزمی آمادگی علاقے کے دہشت گرد گروہوں کے لئے ایک اہم پیغام ہے۔
جنرل قاسم رضائی نے دہشت گرد گروہوں کو خبردار کیا کہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس مکمل ہوشیاری اور تیاری سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے۔
ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے مشرقی ایران میں بارڈر سیکورٹی فورس کی جد و جہد اور شرپسندوں سے نمٹنے کے لئے مکمل آمادگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس علاقے میں اپنی بھرپور کوششوں کے ساتھ ہی مشترکہ سرحدوں پر پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button