ایران

امریکہ اپنےعزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا میجر جنرل سید مسعود جزائری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلی ترجمان میجر جنرل سید مسعود جزائری نے کہا ہے کہ امریکی انٹیلیجنس اور دیگر اداروں کی جانب سے ایران کی فوجی، مادی اور معنوی طاقت کے بارے میں جو اطلاعات پیش کی جاتی ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کی طاقت کی گہرائی کے بارے میں امریکہ کی اطلاعات بہت ہی محدود ہیں۔

جنرل جزائری نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت کو دیکھ کر دشمن حیران اور پریشان ہے لیکن ابھی بھی دشمن کے سامنے ایران کی اصلی طاقت نمایاں نہیں ہے اور نہ ہی وہ ایران کی اصلی طاقت کی گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی دس گنا طاقت بھی استعمال کرکے خطے میں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button