ایران

ایران کی موصل میں اسکول پر داعش کے وحشیانہ حملے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے داعش کے راکٹ حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں کے جاں بحق ہونے پرعراقی قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے.

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ عراق میں جاری دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے خلاف خطے کے بعض ممالک کی سازش اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں روڑے اٹکانے کے باوجود عراق میں دہشتگردوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراقی قوم اور حکومت دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے متحد اور پُرعزم ہیں اور عراق عنقریب دہشتگردوں سے نجات پائے گا.

واضح رہے کہ عراق میں بعض علاقائی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے موصل شہر کے ایک اسکول پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اورعورتیں بھی شامل ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button