ایران

ایران کا پاکستانی فوج سےسیکورٹی اہلکار کو رہا کرانے کا مطالبہ

ایران کی سرحدی فورس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل قاسم رضائی نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایران کے اعلی سطحی سیاسی فوجی و سیکورٹی وفد کے بدھ کے روز کے دورہ پاکستان کو تعمیری اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے میں ایران کی سرحد پر پیش آنے والی مشکلات و مسائل، منجملہ ایران و پاکستان کی مشترکہ سرحد پر گذشتہ ہفتے دہشت گردوں کے حملے کے بارے میں تفصیل کے ساتھ گفتگو ہوئی ہے۔اس حملے میں ایران کے نو سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار کو دہشت گردوں نے اغوا کر لیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ دوبارہ اس قسم کا کوئی واقعہ پیش نہیں آنا چاہئے۔قاسم رضائی نے کہا کہ پاکستان کی بری فوج کے حکام سے ہونے والی گفتگو میں طے پایا ہے کہ دونوں فریق، خاص طور سے سرحدی سیکورٹی کے بارے میں دو طرفہ مفاہمت کو ‌فروغ دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک ساتھ گشت اور کارروائی، علاقائی مفاہمت اور سرحدوں کو تحفظ فراہم کرنے میں موثر واقع ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button