ایران

ایران: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 69 جاں بحق و زخمی

شیعت نیوز مانیٹرنگ دیسک ؛ایران کے صوبہ گلستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 69 مزدور ہلاک یا زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعے میں ہلاکتیں دھماکے اور دم گھٹنے سے ہوئیں۔واضح رہے کہ بہت سے مزدور تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔اس زمرے میں وزارت صنعت و معادن کا کہنا ہے کہ اب تک 21 میتوں کو کان سے باہر نکالا جا چکا ہے۔

1500 میٹر کے متاثرہ علاقے میں 600 میٹر کا علاقہ کلئیر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکا شفٹ کی تبدیلی کے وقت ہوا۔ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے جس کی تفشیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button