اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنی خواتین کا دھرنا
دھرنے میں شریک یمنی خواتین، اپنے ملک کے خلاف سعودی جارحیت بند کرانے اور غذائی اشیا اور دواؤں کی ترسیل کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنی خواتین کا یہ دھرنا، تین روز تک جاری رہے گا۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی جارحیت کے نتیجے میں ایک ہزار، پانچ سو، چھیالیس بچے شہید اور دو ہزار چار سو پچاس معذور ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق سعودی جارحیت میں گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی شہریوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔








