یمن

یمنیرضاکاروں کے ہاتھوں متعدد سعودی اتحادی فوجی واصل جہنم

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے مآرب میں المطار کی پہاڑیوں میں سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الجوف کے السلام کیمپ میں بھی سعودی اتحادی فوجیوں کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔یمنی فوج نے صوبے صنعا میں نہم کے علاقے پر سعودی اتحادیوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے انھیں خاصا نقصان پہنچایا۔ نہم کے مختلف علاقوں میں تیس سے زائد سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے۔ایک فوجی ذریعے کے مطابق قتب اور منارہ و یام کے پہاڑوں میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحادی فوجیوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انھیں خاصا نقصان پہنچایا۔قابل ذکر ہے سعودی عرب نے امریکہ اور بعض مغربی و عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں دیگر زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button