ایران

ایران میں شیعہ اور سنی کے درمیان بہترین اتحاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آج صبح صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے پر زاہدان پہنچ گئے جہاں زاہدان ایئر پورٹ پر صوبہ کے اعلی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے دوسرے ممالک میں قومی لسانی اور مذہبی اختلافات اور تفرقہ کو ہوا دی جارہی ہے جبکہ ایران میں شیعہ و سنی اوردیگر اقوام کے درمیان بہترین باہمی اتحاد پایا جاتا ہے جو دوسروں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ صدر حسن روحانی نے ملک میں امن و سلامتی کو باہمی اتحاد کا بہترین مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک اور صوبہ کی ترقی و پیشرفت میں باہمی اتحاد و اتفاق کا اہم کردار ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ شیعہ و سنی اور بلوچوں نے باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور پیشرفت کے خواہاں ہیں جبکہ ديگر ممالک میں تشدد، بحران ، دہشت گردی اور اختلاف و تفرقہ کا سلسلہ جاری ہے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں غیر علاقائی طاقتوں کی معاندانہ کوششوں کے بارے میں ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button