دنیا

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چھیالیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے مرکز کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے ایک سو اناسی واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

جن کے نتیجے میں، چھیالیس افراد ہلاک اورایک سو چودہ زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کم سن بچے اور نوجوان بھی شامل ہیں۔ دوہزارسولہ کے آغازسے اب تک امریکہ بھرمیں فائرنگ کے پچاس ہزار سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں جن کے دوران تیرہ ہزار افراد ہلاک اور ستائیس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

شہری حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیموں کی کوششوں کے باوجود طاقتور اسلحہ لابی کے دباؤ کی وجہ سے حکومت امریکہ گن کنٹرول قوانین سخت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button