پاکستان

پاراچنار بم دھماکے کے ایک کمسن شہید کی دل جلا دینے والی داستان

شیعیت نیوز: پاراچنار شہر میں کرائے کے گھر میں رہنے والے آٹھ سالہ بچے شہید زین حیدر کی والدہ نے بتایا کہ غربت کی وجہ سے وہ گھر کے لیے سبزی نہیں خرید سکتے اس وجہ سے زین حیدر ہر صبح سبزی منڈی جاکر لوگوں سے گرنے والی سبزی اکٹھا کرتا تھا اور پھر گھر لاتا تھا ۔ دو روز قبل پاراچنار میں ہونے والے دھماکے سے پہلے زین حیدر کو بار بار جگانے کی کوشش کی گئ لیکن وہ نہیں اٹھ رہا تھا بار بار آواز دینے کے بعد جب نیند سے بیدار ہوا اور ناشتہ کیے بغیر سبزی منڈی چلاگیا تو وہاں پر ہونے والے بم دھماکے کا شکار ہو کر شھید ہوگیا ۔

زین حیدر کی ماں نے کہا کہ میرا بوڑھا شوہر کراچی میں مزدوری کرتا ہے زین حیدر سبزی منڈی میں سبزی جمع کرکے گھر لاتا تھا اور اسے گھر کا چولھا جلتا تھا ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں جس کا کرایہ بھی بمشکل ادا کرتے ہیں ، زین حیدر اپنے بھائی کے ساتھ سبزی منڈی پہنچا جہاں دھماکہ ہوا جس میں میرا چھوٹا بھائی شھید ہوگیا اور میں بچ گیا ۔۔ ۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button