دنیا

دہشت گرد گروہوں کے بین الاقوامی حامیوں کی فہرست جاری

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک مغربی ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں دہشت گرد گروہوں کے بین الاقوامی حامیوں کی فہرست شائع کی ہے-کینیڈا کی ” گلوبل ریسرچ ” نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ دنیا کے چھے ممالک منجملہ سعودی عرب ، قطر، ترکی ، برطانیہ ، فرانس اور امریکا صیہونی حکومت کے ساتھ مل کرداعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کررہے ہیں اور یہی ممالک داعش کے بین الاقوامی حامی ہیں –
کینیڈا کی مذکورہ نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ2006میں امریکا نے براہ راست، سعود ی عرب کو عراق میں داعش دہشت گرد گروہ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا تاکہ عراق اور ایران کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو روکا جاسکے – واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2011میں شام کے شہر درعا میں مسلح کارروائیوں کی حمایت کی اور شام میں سبھی مسلح دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی –
ترکی نے بھی شام جانے کے لئے دہشت گردوں کو پرامن راستہ فراہم کیا اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر جبہہ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ کو تشکیل دیا – اس رپورٹ کے مطابق قطر نے بھی دوہزار تیرہ سے جیش الفتح نامی دہشت گرد گروہ کی، جس کو سعودی عرب اور ترکی کی حمایت حاصل ہے، مدد شروع کی –
جبکہ برطانیہ اور فرانس نے شام میں القاعدہ کے ذیلی گروہوں کی اسلحہ جاتی مدد کی اور داعش کی حمایت کرنے میں امریکا کا کردار سب سے زیادہ نمایاں رہا ہے جبکہ صیہونی حکومت شام میں سبھی دہشت گرد گروہوں کی مدد کررہی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button