عراق

عراق: چوبیس ہزار سیکورٹی اہلکار اربعین کے اجتماع کی حفاظت کریں گے

عراق کے اعلی عہدے داروں نے اعلان کیا ہے کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا میں خصوصی سیکورٹی اقدامات انجام دئے جائیں گے۔

عراق کے فرات آپریشن کمان نے اعلان کیا ہے کہ اربعین کے موقع پر کربلائے معلی میں چوبیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہل کاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ فرات آپریشن کے کمانڈر جنرل قیس المحمداوی نے بتایا ہے کہ سیکورٹی انتظامات میں عوامی رضاکار فورس کا بھی بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ جنرل قیس المحمداوی نے کہا کہ داعش دہشت گرد موصل آپریشن کو متاثر کرنے کے لئے کربلائے معلی کی جانب روانہ زائرین کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم عراقی افواج ان کا مقابلہ کرنے اور انہیں شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اور خاندان عصمت و طہارت کے دسیوں لاکھ عقیدتمند عراق اور دوسرے ممالک سے پائے پیادہ کربلا کی جانب رواں دواں ہیں جن کی حفاظت کے لئے ہر سال خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button