عراق

حضرت امام حسین (ع) کے گنبد مبارک پر سیاہ پرچم نصب

محرم الحرام کے آغاز کے موقع پررسول خدا (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کے گنبد سے سرخ پرچم ہٹا کر اس کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کی اعلی سیاسی اور مذہبی شخصیات اور زائرین کی موجودگی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے گنبد پر سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گيا ہے۔ اس تقریب میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام عراق کا چپہ چپہ داعش دہشت گردوں سے آزاد کراکے دم لیں گے اور اگر آیت اللہ سیستانی کا فتوی نہ ہوتا تو داعش کا بغداد اور دیگر شہروں پر قبضہ ہوگیا ہوتا۔ اطلاعات کے مطابق سال بھر میں گنبد حسینی پر سرخ پرچم نصب رہتا ہے لیکن امام حسین (ع) کی شہادت کی مناسببت سے پہلی محرم کو سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button