سعودی جارحین کے مقابلے کے لئے یمنی خواتین کی آمادگی

07 ستمبر, 2016 00:00

رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں کی خواتین نے اس ملک کے دارالحکومت صنعا میں اکٹھا ہو کر فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کا اعلان کیا اور سعودی جارحین اور ان کے ایجنٹوں کے جرائم کے مقابلے میں اپنے ملک کی حمایت و مدد کا عزم ظاہر کیا اوراس پر تاکید کی-

اس اجتماع میں شریک خواتین نے اپنے ہاتھوں میں اسلحہ اٹھاتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ جارحین کے مقابلے میں اپنے ملک کے دفاع کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کارلانے کے لئے تیار ہیں-

یمنی خواتین نے اسی طرح یمنی شہریوں پر سعودی دشمن کے حملوں کا جواب دینے میں یمن کی رضاکار کمیٹیوں اور فوج کی میزائل یونٹ کے جوانوں کی طاقت و کردار کو سراہا-

رضاکار کمیٹیوں اور فوج کی حمایت میں یمنی خواتین کے اجتماع اور ریلی سے سعودی جارحین اور ایجنٹوں کے مقابلے میں کامیابی کے حصول کے لئے یمنی خواتین کے اہم اور بنیادی کردار کی عکاسی ہوتی ہے-

9:25 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔