ایران

یمن میں سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر حسین امیر عبداللہیان نے یمن کے نہتے اور غریب عربوں پر سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم پرحقوق انسانی کے عالمی اداروں اور تنظیموں کی خاموشی کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب بے رحمی کے ساتھ یمنیوں کی نسل کشی اور یمنی بچوں اور عورتوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کررہا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب کے پاس علاقائی مسائل بالخصوص یمن کے مسئلہ کا حل مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں ہے لیکن اس وقت اسے یمنی عوام کے قتل عام کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور عالمی برادری یمن میں سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ حملوں کا نظارہ کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغار کرکے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور سعودی رعب کو علاقائی مسلم ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کے فروغ کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button