مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کی جارحیت، چالیس فلسطینی زخمی

غرب اردن کے مغربی کنارے کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ کے فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان  ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم چالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔ یہ فلسطینی، صیہونی فوجیوں کی جانب سے ربڑ کی گولیاں چلائے جانے کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب صیہونی فوجیوں نے ہتھیاروں کا پتہ لگانے کے بہانے الفوار کیمپ پر حملہ کر دیا اور گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے گھروں اور ان میں موجود سامان کو نقصان پہچانا شروع کر دیا۔ اس سے قبل فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کے روز الفوار کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کی خبر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button