مقبوضہ فلسطین

فلسطینی بچے کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

تنظیم آزادی فلسطین نے شام میں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنےوالے مجرموں کو گرفتار کر کے انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ القدس العربی نے خبر دی ہے کہ پی ایل او کی مجلس عاملہ کےسیکریٹری جنرل صائب عریقات نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی انتظامیہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان جنگی مجرموں کوجنھوں نے شام میں بارہ سالہ فلسطینی بچے عبداللہ عیسی کا سر انتہائی سفاکی کے ساتھ قلم کر دیا ہے گرفتار کر کے سزا دیں۔

صائب عریقات نے اس بچے کے قتل کو وحشیانہ اقدام قرار دیا اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ جب تک سرزمین فلسطین پرغاصب صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا اور ایک آزاد فلسطینی مملکت قائم نہیں ہوجاتی اس وقت تک وہ فلسطین کے اندر اور باہر فلسطینیوں کی جان کی سلامتی کو یقینی بنائیں-

واضح رہے کہ امریکا کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نورالدین زنگی کے عناصر نے ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو جو بیمار تھا شام میں انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کر دیا – اس سفاکانہ اقدام کی پوری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button