سعودی عرب

آل سعود حکومت نے ممتاز عالم دین شیخ جعفر آل صویلح کو گرفتار کر لیا

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الشرقیہ میں سرگرم افراد نے بتایا کہ سعودی عرب کی سیکورٹی فور‎سز کے اہلکاروں نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ جعفر آل صویلح کو القطیف میں واقع الخویلدیہ سٹی سے گرفتار کر لیا ہے۔ القطیف کی مذہبی شخصیات کے مطابق اس ممتاز عالم دین کو آزادی بیان کے دفاع میں قلم اٹھانے کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

آل سعود حکومت نے رمضان المبارک شروع ہونے کے بعد علمائے کرام کو گرفتار کر کے الشرقیہ علاقے پر اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔

الشرقیہ علاقے کے عوام سنہ دو ہزار گیارہ سے سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔

سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز وقتا فوقتا الشرقیہ علاقے پر حملہ کر کے سعودی شہریوں کو گرفتار کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button