عراق

علامہ الوداعی کی رحلت پر آیت اللہ سیستانی کا تعزیتی پیغام

عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے بحرین کے بزرگ عالم دین علامہ سید جواد الوداعی کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
اس پیغام میں علامہ الوداعی کے بیٹے کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ مرحوم نے دین اسلام کی ترویج اور بحرین کے مومنین کی خدمت میں اپنی ساری عمر صرف کر دی۔
آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون
جناب علامه سید سعید الوداعی دامت تأییداته
السلام علیکم و رحمة الله
افسوس کے ساتھ آپ والد مرحوم سید جواد الوداعی کی رحلت کی خبر سنی جنہوں نے اپنی بابرکت عمر کو دین حنیف اور مومنین کی خدمت میں صرف کر دیا۔
میں آپ، مرحوم کے خاندان اور بحرین کے عوام مخصوصا اس ملک کے علما کو اس ناخوشگوار مصیبت پر تسلیت عرض کرتا ہوں۔
خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت، اور آپ اور انکے دیگر پسماندگان کے لیے صبر و تحمل کی دعا کرتے ہیں۔
ولا حول و لا قوة الا بالله العی العظیم.
سید علی سیستانی

12 ج2 1437 هـ

AyatSistani.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button