ایران

حرم اہلیبت رسول (ع) کے دفاع میں اہلسنت شہید عمرملازھی کے والد کی رہبر سے ملاقات

شام دفاع حرم رسول کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے اہلسنت شہید عمر ملازھی کے والد اسماعیل ملازھی کی رہبر انقلاب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کیا۔

رہبر انقلاب فرماتے ہیں ہمارے ساتھ آج ایسے اہل سنت بھائی موجود ہیں جو ہمارے شانہ بشانہ رسول اللہ کے اہلیبت (ع) کے حرم کا دفاع کررہے ہیں، جنگ کررہے ہیں، اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کررہے ہیں، اور شہید  ہورہے ہیں۔
مدافعان حرم کے گھروالوں سے میری ملاقات کے دوران، کچھ سنی خاندان بھی موجود تھے۔ یہ جو اہل سنت بھائی حضرت زینب کے حرم یا حرم امیرالمومنین یا سید الشہداء علیہم السلام کے حرم کے دفاع کے لئے خود کو محاز پر پہنچاتا ہے، نیز بعد میں جب اسکا خاندان ہم سے ملنے آتا ہے تو افسوس کے بجائے، غمگین یا گلہ کرنے کے بجائے ‫افتخار‬ سے کہتے ہیں کہ میرا بیٹا بھی اس راہ میں شہید ہوا ہے۔

حرم رسول اللہ کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے یہ اہلسنت شہید تکفیری وہابی دہشتگردوں کے منہ پر تماچے کی مانند ہیں جو شام و عراق میں روضہ اہلیبت علیہ سلام کے دفاع کو فرقہ واریت کی جنگ قرار دیدتے ہیں اور داعش جیسی سفاک دہشتگرد تنظیم کو اہلسنت قرار دیدیکر اُن  کے خلاف جہاد کو سنیوں کے خلاف جہاد کہتے ہیں  تاکہ عالمی استعمار کے ایجنڈے  یعنی فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکایا جاسکے تاہم اہلسنت جوانوں کی حرم مقدس کے دفاع کی خاطر محاذ پر موجودگی ان تکفیریوں کے پروپگنڈے کی ناکا می کا ثبو ت ہے۔

واضح رہے کہ یہ ہی وہابی تکفیری ہیں جنہوں نے اہلسنت کی سب سے بڑی حکومت خلافت عثمانیہ کو ٹکرے ٹکرے کردیا اور اب ایک ناجائز تکفیری خلافت جسکا سربراہ اسرائیلی ایجنٹ ابوبکر البغدادی  ہے کو سُنی خلافت کے نام سے معتراف کرواکر عام مسلمانوں کو بے وقوف بنارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button