یمن

یمن کے مختلف علاقوں پر آل سعود کے وحشیانہ حملے جاری

شیعت نیوز :سعودی جارحین کے بمبار طیاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب میں ، مارب صوبے کے صرواح اور الھریب شہروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے- سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے شہروں ذباب اور المخار پر حملے کئے ہیں- دوسری جانب جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی جارحین کے حملوں کے جواب میں، یمن کے صوبے مآرب میں دسیوں سعودی جارحین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ان میں آل سعود کے سینئر فوجی عہدیدار بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بہت سے زخمی ہوگئے- یمنی عوام نے اسی طرح مشرقی یمن کے شہر حزم میں ، اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کے حامیوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں منصور ہادی کے متعدد حامی مارے گئے ہیں- واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے گذشتہ برس چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کے لئے دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب بھی جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button